1 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:54
سکھر: ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف ،ورثا کا احتجاج
اے آر وائی - سکھر : چند روز قبل ڈاکوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص جاں بحق ہو گیا ،ورثا کا نعش رکھ کر پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ۔.
سکھر کے علاقے شکارپور روڈ پر سائیٹ ایریا کے رہائشیوں نے ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف نعش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین کا صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہپنا تھا کہ چند روز قبل مسلحہ ڈاکوں نے دن دہاڑے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی اور مزاحمت کرنے پر چار افراد کو زخمی کر دیا تھا ۔جس میں سے زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے روشن شر جاں بحق ہوگیا ہے۔ڈاکوں کی گاڑی بر آمد ہونے کے باوجود پولیس نے ملزمان کیخلاف اب تک کوئی کاروائی نہیں کی ہے۔مظاہرین نے اعلیٰ حکام نے ملزمان کی جلدگرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔