1 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:32
سکھر:بھائیوں نے بھائی کو لوہے کی زنجیر سے باندھ دیا
اے آر وائی - سکھر : بھائیوں نے اپنےبھائی کو پاگل پن کا دورہ پڑنے پر لوہے کی زنجیروں سے روڈ پر باندھ دیا ،زنجیر سے بندھا شخص چاقو مار کے نام سے مشہور ہے۔
سکھر کے علاقے باغ حیات علی شاہ کے رہائشی اسحاق نامی شخص کو اس کے سگے بھائیوں کامران اور عمران نے دکان کے شٹر سے لوہے ک موٹی زنجیر سے باندھ دیا ۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اسحاق کے بھائیوں کا کہنا تھا کہ اسحاق نشے کا عادی ہے۔سال میں ایک بار پاگل پن کا دورہ پڑتا ہے ۔کوئی حادثہ نہ پیش آئے اس لئے باندھ کر رکھا ہے۔کئی بار علاج کرا لیا گیا مگر کوئی فائدہ نہ ہوا جب پاگل پن کا دورہ پڑتا ہے تو پولیس بھی اس کےقریب نہیں پھٹکتی۔