تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:39

کراچی:شہرمیں موت کارقص جاری،16 افرادجاں بحق

اے آر وائی - کراچی : کراچی میں کے مختلف علاقوں میں دن بھر گولیاں چلتی رہیں اور سولہ افراد رمضان المبارک کا چاند دیکھے بغیر دنیا سے چلے گئے۔جبکہ مختلف علاقوں میں بد ترین ٹریفک جام رہا جس کی وجہ سے لوگوں کو گھر جانے میں مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔



تازہ واقعہ میں ڈالمیا میں ایک شخص کو گولیاں مار کر قتل کردیاگیا۔اسی علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ نیو کراچی اللہ والی چورنگی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اورنگی ٹاؤن فرنٹیئر موڑ کے قریب فائرنگ سے خاتون ہلاک ہوگئیں۔



سرجانی ٹاؤن خداکی بستی میں ایک شخص فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ نارتھ نارظم آباد شپ اونر کالج کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ گلشن اقبال مبینہ ٹاؤن میں ایک شخص کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔ ادھر ڈیفینس فیز آٹھ میں خاتون کی لاش ملی ہے، جسکو تشدد کرکے ہلاک کیاگیا۔



اس کے علاوہ لانڈھی ٹاؤن شرافی گوٹھ میں فائرنگ سے پولیس کانسٹبل جاں بحق ہوگیا۔ کورنگی عوامی کالونی سے ایک شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی ہے،دھوبی گھاٹ کے علاقے سے دو افراد کی ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں ملی ہیں، جنہیں تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ بلدیہ نمبر پانچ میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے میاں بیوی ہلاک ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.