تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:9

گجرات :سستے بازارکوکنڈے کے ذریعے بجلی کی فراہمی جاری

اے آر وائی - گجرات : رمضان میں حکومت پنجاب کی جانب سے ریلوے اسٹیشن گجرات پرلگائے جانے والے سستے بازارکوکنڈے لگا کر چوری کی بجلی فراہم کی جارہی ہے۔



گجرات میں کھلے عام بجلی چوری کی اس واردات کے حوالے سے تحصیل میونسپل انتظامیہ کے ترجمان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ بجلی ا سٹریٹ لائٹ سے دی جا رہی ہے اس کا بل ٹی ایم اے ادا کرتی ہےادھر واپڈاا کے اہلکاربالکل برعکس کہانی سناتے ہیں ان کا کہناہے کہ یہاں تو ا سٹریٹ لائٹ کا کوئی بھی کنکشن ہی نہیں ہے۔



جس پول سے بجلی چوری ہو رہی ہے اس لائن پر ریلوے اسٹیشن اور مسجد کے دو میٹر چل رہے ہیں۔ بات کسی کی بھی درست ہو مگر عوام اور تاجروں کو مل رہی ہیں دو سہولتیں سستی اشیا بھی اور مفت بجلی بھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.