1 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:18
حکومت نے چھوٹے ملازمین سے گھرخالی کرانے شروع کردیئے
اے آر وائی - مظفر آباد : روٹی کپڑااورمکان کانعرہ لے کرآنے والی پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی بننے والی حکومت کوچند ہی روزگزرے تھے کہ اعلی بیوروکریسی اورضلعی انتظامیہ نے مل کر وزیراعظم اوروزراء کے صوابدیدی عملے کیلئے چھوٹے ملازمین سے گھرخالی کرانے شروع کردیئے۔
ڈپٹی کمشنرمظفرآباد اوردیگرانتظامیہ کے گھروں پرچڑھ دوڑے اوران کے اہل خانہ کوبیدخل کردیا۔جس پرمجبورلاچارملازمین نے ہائیکورٹ آزادکشممیر کادروازہ کھٹکایا اورحکم امتناعی جاری ہونے کے باوجود انتظامیہ نے غریب ملازمین کی ایک نہ سنی اوران کے گھروں پرپولیس اوردیگرانتظامیہ کے اہلکاروں نے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ متاثرین نے صدراوروزیراعظم سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔