1 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:36
کراچی :20 افراد قتل ، 100سے زائد گاڑیاں نذر آتش
اے آر وائی - کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20 افراد کو ہلاک کردیا گیا۔جبکہ احسن آباد میں فیکٹری کے باہر سو کے قریب موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی گئی۔شہر کے دیکر علاقوں میں بھی نو گاڑیاں جلادی گئیں۔
سہراب گوٹھ کے نزدیک کراچی کے علاقے احسن آباد میں فیکٹری کے باہر ورکرز کی سو سے زائد موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی گئی۔ ادھر عباسی شہید اسپتال کے پاس سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں ، جبکہ سفورا میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ڈالمیا کے علاقے سے بھی دو افراد کی لاشیں ملیں، نیو کراچی میں فائرنگ سے ایک جبکہ اورنگی ٹاؤن فرنٹیئر موڑ پر خاتون جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے، گلشن اقبال ، نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوئے۔
ادھر سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں آج بھی کیشدگی برقرار رہی ، اور دو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، سرجانی ٹاؤن، گارڈن، پاک کالونی، اورنگی ٹاؤن، کے علاقوں میں نامعلوم افراد نے 9گاڑیوں کو نذرآتش کردیا ۔ان تمام واقعات کے بعد آج بھی شہر میں صورتحال کشیدہ رہی،جبکہ کئی علاقوں میں بدترین ٹریفک جام بھی رہا۔