تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 22:26

لیہ:گاڑیوں میں تصادم، نیٹو آئل ٹینکرز میں آگ، 6افراد ہلاک

اے آر وائی - لیہ : لیہ میں دھوری اڈا کے نزدیک تین گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے جبکہ ایک اور واقعے میں نیٹو کے تین آئل ٹینکر تباہ ہوگئے۔۔ریسکیو ٹیمیں اور انتظامیہ گاڑیوں کے زخمیوں کو بچانے کے بجائے آئل ٹینکرز بچانے پہنچ گئیں ۔



مسافر بس، ڈالا اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ سات زخمی ہوئے۔ ریسکیو ٹیمیں حادثے کی کافی دیر تک جائے حادثہ پر نہیں پہنچیں۔ دوسرے جانب لیہ میں ہی نیٹو کے تین آئل ٹینکرز پریشر زیادہ ہونے کی وجہ سے پھٹ گئے، تاہم اس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈی پی او لیہ سمیت پوری انتظامیہ نیٹو آئل ٹینکرز کو لگنے والی آگ کے مقام پر پہنچ گئے جبکہ مسافر گاڑیوں کے حاثے کے مقام پر کوئی نہیں پہنچا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.