تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:37

اضافی گیس،تیل نہیں ملا،16گھنٹے لوڈشیڈنگ کریں گے،کےای ایس سی

اے آر وائی - کراچی : کے ای ایس سی نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے دو سو سی ایف جی اور پی ایس او سے اضافی فرنس آئل نہ ملنے کے بعد اضا فی لوڈ شیڈنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب کرا چی کی صنعتی تنظیموں نے لو ڈشیدنگ ختم نہ کرنے پر آئندہ ماہ بل نہ ادا کرنے کی دھمکی دی ہے۔



کے ای ایس سی کا کہناہےکہ گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ کے ای ایس سی کو اضافی گیس اور فرنس آئل فراہم کیاجائے گا لیکن ایسا نہیں کیا گیا، جس کے باعث اضافی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان بھی واپس لینا پڑا۔ کے ای ایس کی جانب کے اس اقدام کے بعد شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بارہ سے سو لہ گھنٹے کردیا گیا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.