2 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:4
کراچی:حکومتی اعلانات بے کار،شہریوں کوسستا آٹا نہیں مل سکا
اے آر وائی - کراچی: حکومت نے رمضان المبارک میں عوام کوریلیف دینے کےلئے سستا آٹا فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ لیکن تاحال کراچی کے بازاروں میں سستا آٹا نہیں پہنچ سکا ہے ۔
دوکانداروں کا کہنا ہےکہ انھوں نے آٹے کے سلسلے میں فلور ملز سے رابطے کیے ہیں لیکن کوئی مثبت جواب نہیں مل رہا ہے ۔ کراچی کو ماہانہ دس کلو آٹے کے نوے لاکھ تھیلوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ وزیراعظم گیلانی کے اعلان کے بعد کراچی کو چھیانوے لاکھ تھیلے ملنے تھے جو ابھی تک نہیں ملے ہیں ۔