2 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:40
کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں دس افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی: کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں دس افراد ہلاک ہوگئے تین افراد کی لاشیں اس وقت ملیں جب وفاقی وزیر داخلہ کی زیر نگرانی امن و امان کے حوالے سے اجلاس جاری تھا۔
رحمان ملک امن و امان کے اجلاس کے بعد امن و امان قائم کرنے کا دعویٰ کررہے تھے تو اس وقت سرجانی میں دو افراد کو ہلاک کرنے اور ناظم آباد گولیمار سے ایک شخص کی لاش برآمد ہونے کی اطلاع ملی۔ آج فائرنگ کے واقعات میں دس افراد ہلاک ہوئے ہیں دو افراد کی لاشیں اورنگی ٹاون سے برآمد ہوئیں۔
گلشن اقبال میں ہوٹل پر فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے، ماڑ ی پور روڈ پر ایک شخص کو ہلاک کیا گیا جبکہ سائٹ کے علاقے سے دو افراد کی بوری بند لاشیں ملیں۔