تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:31

کراچی:وزیر اعلی کی پولیس نفری بڑھانے کی ہدایت

اے آر وائی - کراچی : وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں حالیہ بدامنی کے واقعات سے متاثرہ علاقوں میں پولیس کی نفری بڑھائی جائے اور عوام کے جان و مال کو محفوظ بنایا جائے ۔



کراچی میں وزیر اعلی سندھ کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان نے امن و امان پر سیاسی حالیہ رابطوں سے وزیر اعلیٰ اور وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کو آگاہ کیا اور پولیس کی جانب سے کراچی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ۔



اس موقع پر وزیر اعلی سندھ نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور پولیس کی نفری بڑھانے کی ہدایات جاری کی ۔ رحمان ملک نے کہا کہ چند شر پسند عناصر کراچی کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ، وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو ہر ممکن مدد فراہم کریگی،تمام سیاسی جماعتیں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.