2 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:54
کراچی : کامیاب مذاکرات کے بعد وکلاءکا عدالتی با ئیکاٹ ختم
اے آر وائی - کراچی : بارایسوسی ایشنز کے رہنماوں اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد وکلاء نے چار روزہ عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ ختم کردیا۔ کل سے عدالتی کارروائی معمول کے مطابق ہوگی۔
وزیراعلیٰ سند ھ قائم علی شاہ سے ملاقات کے بعد کراچی بار ، ڈسٹرکٹ کورٹ ملیر بار اور سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر سندھ ہائی کورٹ بار انور منصور خان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے وکلاء رہنماوں سے مذاکرات کامیاب رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مشیر عالم کو خط لکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے جاں بحق ہونیو الے وکلاءکے ورثاءکو معاوضہ فراہم کرنے کیلئے چار دن کی مہلت طلب کرلی ہے جبکہ بار کونسل کو اضافی سکیورٹی اور وکلاءکو اسلحہ لائسنس بھی فراہم کئے جائینگے۔