2 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:4
پی پی سستی شہرت کیلئے نئے صوبوں کا شوشہ چھوڑ رہی ، کھوسہ
اے آر وائی - ڈی جی خان : وزیراعلی پنجاب کے سینئر مشیر سردار ذوالفقار کھوسہ کا کہنا ہے کہ پی پی حکومت سستی شہرت کےلیے سرائیکی صوبہ بنانے شوشے چھوڑ رہی ہے ، لسانی تفریق اور فسادات کو بڑھانے کی مذموم سازش کی جا رہی ہے ۔
ڈی جی خان تعلیمی بورڈ افس میں میٹرک کے امتحانات میں پوزیشن لینے والے طلبا میں انعامات تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ذوالفقار کھوسہ کا کہنا تھا کہ اس
موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ لسانی بنیادوں پر صوبہ بنانے کی مخالفت کریں گے اور انتظامی بنیاد پر صوبہ بنانا گیا تو پی ایم ایل این مکمل حمایت کرے گی ۔