2 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:32
خانیوال:شوہرنےبیوی کوراڈیں اور اینٹیں مار مار کر قتل کر دیا
اے آر وائی - خانیوال : خانیوال کی تحصیل تلمبہ میں سفاک شوہر نے لوہے کے راڈاور اینٹیں مار مار کربے دردی سے اپنی بیوی کو قتل کردیا مقتولہ کا پوسٹ مارٹم نہ ہوسکا۔ پولیس نے کارروائی سے انکار کردیا۔
ملتان کی رہائشی زرینہ بی بی کی شادی کچہ عرصہ پہلے تلمبہ کے رہائشی عطااللہ سے ہوئی عطااللہ جواری اور نشہ کرتا تھا جس کی وجہ سے اس کا اپنی بیوی سے اکثر جھگڑا رہتا تھا پیسوں کے تنازع پر سفاک قاتل نے بیمانہ تشدد کرتے ہوئے اپنی بیوی بیس سالہ زرینہ بی بی کو قتل کردیا۔ ڈی ایس پی تلمبہ اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد کارروائی کی جائے گی تاحال مقتولہ کا پوسٹ مارٹم نہیں ہوسکا اور ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔