2 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:37
رمضان کا پہلادن، مگر کراچی آج بھی لہو لہان
اے آر وائی - کراچی : رمضان کا پہلا مبارک دن، مگر کراچی آج بھی لہو لہان،مزیددس افراد قتل رمضان المبارک کے آغاز کے باوجود شہر کی سڑکوں پر آج بھی خون ناحق بہتا رہا۔ اور دس افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ٹارگٹ کلرز کی معلومات دینےوالے کو پچاس لاکھ اور، اور اس کی فوٹیج یا تصاویر دینےوالےکو ایک کروڑدیے جائیں گے۔جبکہ رحمان ملک کی دہشت گردوں کو کھلی دھمکی بھی کام نہ آسکی ۔ شہر کے متاثرہ علاقوں میں کاروبار بند اور مکین افطار کے لیے سامان خریدنے سے قاصر رہے ۔
کراچی میں قیام امن کیلئے حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ ٹارگٹ کلرز کی معلومات دینےوالے کو پچاس لاکھ اور، اور اس کی فوٹیج یا تصاویر دینےوالےکو ایک کروڑدیے جائیں گے۔ فرنٹیئر کانسٹبلری کو پولیس کے اختیار دےدیے گئے۔ گلشن اقبال میں ہوٹل پر فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے، ماڑ ی پور روڈ پر ایک شخص کو ہلاک کیا گیا جبکہ سائٹ کے علاقے سے دو افراد کی بوری بند لاشیں ملیں۔