تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:58

کے پی کے حکومت کا مجسٹریٹی نظام کی بحالی کا فیصلہ

اے آر وائی - پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نےصوبے میں مجسٹریٹی نظام کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے اجلاس کے بعد میڈیا کو پریس بریفنگ دیتے ہوئےبتایا کہ ا س سلسلے میں وفاق سےضابطہ فوجداری قوانین میں ترامیم واپس لینے کامطالبہ کیاہے۔ اگر وفاق نے کوئی جواب نہیں دیا تو صوبائی اسمبلی میں مجسٹریٹی نظام کی بحالی کے لیے قانون سازی کی جائےگی۔



انھوں نے بتایا کہ جوڈیشل افسران کی استعدادکار میں اضافہ اور انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے جوڈیشل اکیڈمی کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے۔پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس جوڈیشل اکیڈمی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین ہوگا جو ضرورت کے تحت اکیڈمی کے علاقائی دفاتر بھی قائم کرسکیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.