تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:44

کراچی:اورنگی میں رینجرز کی کارروائی,متعدد زیرحراست

اے آر وائی - کراچی: کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شرپسندوں کےخلاف رینجرز نے کارروائی کی ہے۔ جس کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔



اورنگی ٹاؤن کے علاقوں علی گڑھ ، گلفام آباد اور بخاری کالونی میں رینجرز نے شرپسندوں کے خلاف آپریشن کیا۔ جس میں پولیس نے بھی حصہ لیا۔ آپریشن کےدوران علاقے کو مکمل طورپر سیل کردیا گیا تھا۔ دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔ جس میں دولاشیں لی مارکیٹ کے علاقے سے ایک لاش اسلامیہ کالج اور ایک لاش گارڈن میں کچرا کنڈی سے ملی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.