3 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:58
بلوچستان: بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے عوام بے حال
اے آر وائی - کوئٹہ : کوئٹہ کے اکثرعلاقوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے جبکہ اندرون صوبہ اٹھارہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کے باعث اکثرعلاقوں میں پانی کی قلت پیداہوگئی ہے جبکہ صوبے بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے عوام بےحال ہوگئے۔
کوئٹہ سمیت سارا بلوچستان گزشتہ ہفتے سے شدی دگرمی کی لپیٹ میں ہے جبکہ شہرکے مختلف علاقوں میں چھ گھنٹے، ضلعی ہیڈ کوارٹرزمیں بارہ اوردیہی علاقوں میں اٹھارہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی بری طرح متاثرہو رہے ہیں۔
کیسکو حکام نے صوبہ بھر کیلئے لوڈشیڈنگ کے نئے شیڈول کا اعلان تو کیا جس میں سحراورافطاری کومستثنیٰ قراردیا گیا لیکن اندرون صوبہ میں سحروافطار کے اوقات میں بھی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ جس کے باعث روزہ داروں کوسخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا جبکہ لوڈ شیڈنگ باعث اکثرعلاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔