3 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:45
کےای ایس سی بجلی نہیں دےسکتی تو ادارہ بند کردے،سندھ ہائیکورٹ
اے آر وائی - کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں کے ای ایس سی کیخلاف درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ کے ای ایس سی بجلی فراہم نہیں کرسکتی تو ادارہ بند کردے۔
سندھ ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ نے بن قاسم ٹاون میں پی ایم ٹی تبدیل نہ کرنے سے متعلق،درخواست کی سماعت کے دوران کہا کہ کراچی کے بگڑے ہوئے حالات کی ذمہ دار کے ای ایس سی ہے۔ بجلی کی چوری روکنا شہریوں کا نہیں کے ای ایس سی کا کام ہے۔