3 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:41
مظفر آباد : وین کھائی میںجاگری، 4 افراد جاں بحق
اے آر وائی - مظفر آباد: مظفر آباد کے قریب مسافر وین کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بدھ کی صبح رحیم کوٹ سے مظفرآباد آنے والی مسافر وین شہر سے کچھ فاصلے پر اصغر آباد کے مقام پر تیز رفتاری میں موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاںبحق اور 10 شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی نعشوں اور زخمی افراد کو عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میںمنتقل کردیا گیا ہے جہاں تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔