تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:31

لاپتہ افراد ، سندھ ہائی کورٹ کا جواب داخل کرانے کیلئے نوٹس

اے آر وائی - کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور سیکورٹی اداروں کے سربراہان کو سولہ اگست تک جواب جمع کرانے کے لئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔



سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس گلزار احمد اور جسٹس تسنیم احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے بدھ کو لاپتہ افراد کیس کی سماعت کی۔درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ دو بھائیوں اجمل وحید اور اسامہ وحید کو خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اس وقت اٹھایا جب وہ اسلام آباد سے کراچی جارہے تھے۔



عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل ،ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی،ایم آئی ،آئی بی،ایس ایس پی سی آئی ڈی ،اے ڈی آئی جی اور ایس ایچ او ائیر پورٹ کو جواب داخل کرنے کے لئے نوٹس جاری کردئیے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.