تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:58

لاہور:سیکیورٹی گارڈکے تشدد سے فیکٹری ملازم ہلاک

اے آر وائی - لاہور : لاہورکے علاقے چوہنگ کے قریب ایک نجی کیمیکل فیکٹری کے ملازم کوچوری کے الزام پرسکیورٹی گارڈز نے تشدد کرکے ہلاک کردیا۔



چوہنگ پولیس کے مطابق 42 سالہ محمد نذیرایک نجی فیکٹری میں ملازم تھا۔ گزشتہ روز ایک چوری کے الزام پرفیکٹری کے سکیورٹی گارڈز نے سریے سے محمدنذیرکوتشددکانشانہ بنایا جس سے اس کی موقع ہی پرہلاکت ہوگئی۔



پولیس نے لاش قبضہ میں لے کرپوسٹ مارٹم کےلئے مردہ خانہ بھجوادی جبکہ سیکورٹی گارڈز کوحراست میں لےکرتفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.