تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:18

اسلام آباد :ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی حکومت کو ڈیڈ لائن

اے آر وائی - اسلام آباد : ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن اسلام آ باد نے وفاقی حکومت کو مطالبات کی منظوری کیلئے اڑتالیس گھنٹے کی ڈیڈلائن دے دی ،ڈاکٹروں کاکہناہے کہ تنخواہوں میں اضافے، سروس اسٹرکچر اور کنٹریکٹ ڈاکٹر ز کو مستقل کیئے جانے کے منظور شدہ مطالبات کا نوٹیفیکشن جاری نہ کیا گیا تو ایمرجنسی سروسز معطل کردی جائیں گی اور حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔



ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج کرتے ہوئے پاکستان انسٹیٹیوٹ آ ف میڈیکل سائنسز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرپروفیسر محمود جمال کے کمرے پر قبضہ کر لیا اور شدید نعرے بازی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطالبات پر عملدر آ مد کے حوالے سے وزیر اعظم سید یو سف رضا گیلانی کے وعدے پر ساڑھے تین ماہ سے زائد گزرنے کے باوجود عمل نہیں ہو سکا جو انتہائی افسوسناک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.