3 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:26
خیبرپختونخواہ : چار تدریسی ہسپتالوں کی خود مختار حیثیت ختم
اے آر وائی - پشاور : خیبرپختونخواہ حکومت نے صوبے کے چاربڑے تدریسی ہسپتالوں کی خودمختارحیثیت ختم کرنے کافیصلہ کرلیاہے ۔
محکمہ صحت خیبرپختونخواہ کے حکام نے اے آروائی نیوزکوبتایا کہ حکومت نے لیڈی ریڈنگ ،ایوب ٹیچنگ،حیات آبادمیڈیکل کمپلیس اورخیبرٹیچنگ ہسپتال کی خودمختارحیثت ختم کرنے کافیصلہ کرلیاہے اوراس مقصدکے لیے چاروں تدریسی ہسپتالوں کے چیف ایگزیکٹوسے استعفے طلب کیے ہیں ۔
حکام کاکہناتھاکہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے چیف ایگزیکیٹیوڈاکٹرعبدالحمیدآفریدی نے اپنااستعفی صوبائی حکومت کو پیش کردیاہے ۔واضح رہے کہ سابقہ دورحکومت میں متحدہ مجلس عمل نے ان ہسپتالوں کوخودمختارحیثیت دی تھی۔