3 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:5
ٹھٹھہ پولیس : 316 مقدمات میں مطلوب ملزمان گرفتار
اے آر وائی - ٹھٹھہ : ٹھٹھہ پولیس نے ایک ماہ میں 316 مقدمات میں مطلوب ملزمان کو گوفتار کر کے بھاری اسحلہ ، منشیات ، گاڑیاں نقدی برآمدکرلیں ۔ آئی جی کی جانب سے اہلکاروں کے لیۓ انعام کا اعلان کیا ہے۔
ٹھٹھہ کے ڈی پی او فداحسین مستوئی نےپریس کانفرئس کرتے ہوے کہا ہے کہ انکی پولیس نے صرف ایک ماہ جولائی میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوۓ 316 ملزمان کو گرفتار کر کے چالان کردیا ہے جن میں 253 روپوش 15 اشتھاری اور 48 دیگر مقدمات میں مطلوب تھے جن سے 33 پسٹل ، ایک کلاشنکوف، ایک رائفل ، ، ایک شارٹ گن 2 کاریں 5 اسکوٹر اور 6 کلوچرس برآمد کرلیۓ ہیں جبکہ 95 لاکھہ 15 ہزار مالیت کا سونا نقدی بھی برآمد کی ہیں مذکورہ کارکردگی پر آئی جی سندھ نے دھابےجی ، میرپور ساکرو اور سی آئی اے پولیس کے لیۓ 20 ، 20 ہزار انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔