3 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:14
مظفرگڑھ : شادی کی تقریب میں ڈاکووں کی لوٹ مار2باراتی ہلاک
اے آر وائی - مظفرگڑھ : مظفرگڑھ میں شادی کی تقریب میں ڈاکووں کی لوٹ مار کی کوشش، مزاحمت پر دو باراتی جاں بحق، ڈاکو فرار۔ مظفر گڑھ کے علاقے رنگ پور میں عنصر لک نامی شخص کی شادی کی تقریب چل رہی تھی جس میں اشتہاری ڈاکو عارف عرف عارفی اور مشتاق اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ شادی کی تقریب میں لوٹ مار کی نیت سے داخل ہوئے۔ مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے فائرنگ کردی جس سے محمد سبطین اور محمد جاوید جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔
تھانہ رنگ پور پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے اور عبدالخالق بورا نامی ڈاکو کو گرفتار کرلیا تاہم دیگر ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔شادی کی تقریب میں فائرنگ کیبعد بھگڈر مچ گئی تھی جس کی وجہ سے خواتین اور بچے بھی زخمی ہوئے تاہم یہ بات واضح رہے کہ رنگ پور، کبیروالااور مظفرگڑھ ڈاکو اسلحہ لے کر کسی بھی شہری کے گھر داخل ہو کر لوٹ مار کر لیتے ہیں اور پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔