تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:32

گھوٹکی:شر برادری کے ایک شخص سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

اے آر وائی - گھوٹکی : ایس پی گھوٹکی پیر محمد شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ایس ایچ او کھینج عبدالشکور لاکھو نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران جام پور کے علاقے سے شر برادری کے ایک شخص سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے جس میں اینٹی ایئر کرافٹ گن شامل ہے جبکہ اینٹی ایئر کرافٹ گن میں ااستعمال ہونے والے پندرہ سو گولیاں بھی برآمد کر لی گئی ہیں ۔



انہوں نے کہا کہ کاروائی کے دوران پولیس نے پانچ افراد الھبچایو حاجی ایوب پیر بخش اور جمعو شر کو گرفتار کر لیا ہے ۔ایس پی گھوٹکی نے کہا کہ مزکورہ اسلحے کو قبائلی جھگڑوں سمیت پولیس کے خلاف بھاری پولیس مقابلوں میں استعمال کیا جاتا رہا ہے جس سے علاقے میں سخت خوف و ہراس قائم تھاجبکہ گھوٹکی پولیس نے سات ماہ کے عرصے کے دؤران چار سو جرائم پیشہ افراد کو اسلحے سمیت گرفتار کیا ہے جس کے بعد مختلف مقامات پر امن قائم ہوا ہے ان افرا د میں 25بدنام ڈاکو ہیں جن پر مختلف تھانو پر اغوا ،ڈکیتی اور دیگر خطرناک مقدمات درج تھے ۔ایس پی گھوٹکی نے پولیس مقابلے میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں کے لیے ترقی کی سفارش کے لیے اعلی حکام کو سفارشات کی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.