3 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:50
مظفر گڑھ : معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سالی کا شوہر قتل
اے آر وائی - مظفر گڑھ : مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے سالی کے شوہر کو قتل کر دیا۔ جتوئی کر نواحی علاقہ بستی سٹھاری کا رہائشی عبدالرزاق کھیتوں میں پانی لگانے گیا تو وہاں اللہ وسایا سے اس کی تلخ کلامی ہوگئ جس پر اللہ وسایا نے طیش میں آکر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عبدالرزاق موقع پر ہلاک ہو گیا ۔
اہل علاقہ کے مطابق دونوں آپس میں رشتے دار ہیں اور خاندانی دشمنی کے بناء پر یہ واقع پیش آیا ہے۔ پولیس نے لاش ورثہ کے حوالے کر کے تفتیش شروع کر دی تاہم ملزم کی گرفتاری ابھی تک عمل میں نہ آ سکی ہے۔