تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:0

ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کرخاتون کوتیز داھار آلہ سے قتل کردیا

اے آر وائی - خانیوال : خانیوال ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر خاتون کو تیز داھار آلہ سے قتل کردیا نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔ نواحی علاقہ کوٹ بیربل کی رہائشی زبیدہ نامی خاتون گھر میں اکیلی موجود تھی اور شوہر محمد رفیق محنت مزدوری کے لیے گھر سے باہر گیا ہوا تھا مقتولہ کی عمر پیتالیس سال تھی۔



مرحومہ کے ہاں کوئی اولاد نہ تھی اس سفاک واردات کے بعد علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا اور پولیس تھانہ سٹی خانیوال نے چھان بین شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.