تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:31

ممتاز صحافی اور تجزیہ کار یوسف خان انتقال کرگئے

اے آر وائی - کراچی : ممتاز صحافی اور تجزیہ کار یوسف خان دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔ ممتاز سینئر صحافی یوسف خان انتقال کر گئے ،یوسف خان کی عمر60 سال تھی یوسف خان دو روز سے بخار میں مبتلا تھے آج طبیعت خراب ہونے پرافطار کے بعد اسپتال گئے جہاں ڈاکٹروں کے مطابق انھیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔



یوسف خان 1980 میں جامعہ کراچی سے صحافت میں ماسٹر ز کیا ٴ۔۔جبکہ عملی صحافت کا آغاز وہ ایک عشرے قبل ہی کرچکے تھے ۔ ایک اچھے رپورٹر ہونے کے ساتھ ساتھ کالم نگار اور تجزیہ کار کی حیثیت سے بھی شناخت رکھتے تھے کراچی پریس کلب کے دو مرتبہ سیکریٹری منتخب ہوئے ان کے بڑے بھائے ارشاد احمد خان بھی صحافی تھے مرحوم نے بیوہ ایک بیٹی اور دو بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.