تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:46

سندھ سے 31 مزدور افغانستان اسمگل کرنے والا ملزم گرفتار

اے آر وائی - چمن: صوبہ سندھ سے 31مزدوروں کو ورغلا کرافغانستان لے جانے ولا انسانی اسمگلر پاک افغان سرحد پر گرفتار کرلیا گیا۔ پاک افغان باڈر ایف آئی اے انچارج ولایت حسین نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ایف آئی اے نے پاک افغان باڈر پر کاروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلر محمد خالد کولاچی کو گرفتار کرلیا، جس کا تعلق سندھ سے ہے۔



خالد کولاچی گذشتہ ماہ سندھ سے31مزدوروں کو ورغلا افغانستان لے گیاتھا اور وہاں پر فروخت کردیاتھا۔ جن میں سے 17پاکستانی مزدور فرار ہوکر واپس پاکستان آچکے ہیں جبکہ 14مزدور اب بھی افغانستان کی نجی جیلوں میں قید ہیں۔ملزم کے خلاف امیگریشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا۔ جس کو پانچ روزہ ریمارنڈ پر ایف آئی کے حوالے کر دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.