تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:32

دنیا پور : بااثر زمیندار کی چھہ سالہ معصوم بچی سے زیادتی

اے آر وائی - دیناپور : دنیا پور میں بااثر زمیندار کے ہاتھوں نشانہ بننے والی 6 سالہ معصوم بچی وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر انصاف کے حصول کے لیے سرکٹ ہاوس ملتان پہنچ گئی۔



نواحی علاقہ بستی شورکوٹ کی رہائشی بیوہ خاتون حفیظ مائی کی 6 سالہ بچی گھر سے باہر گئی تو قریبی کھیتوں میں موجود بااثر زمیندار نے 6 سالہ آسیہ کو زبردستی فصلون میں گھسیٹ لیا اور زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور حالت غیر ہونے پر فرار ہو گیا۔



ابتدائی طبی رپورٹ مین زیادتی کی تصدیق ہونے کے باوجود تھانہ صدر دنیا پور کے تفتیشی افسر رانا خالد ملزمان سے تعاون کر رہا ہے اور متاثرہ بچی اور اسکی بیوہ والدہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں لیکن انصاف کی امید لیے بیوہ ماں بچی کو لے کر سرکٹ ہاوس ملتان پہنچ گئی جہاں وزیراعظم برسی میں شرکت کر رہے ہیں۔ بیوہ ماں نے اپنی 6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کو سزا دلوانے کی اپیل کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.