تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 22:2

مشیرگورنر پنجاب کا غریب درزی کیخلاف مقدمہ

اے آر وائی - لاہور: گورنر پنجاب کے سینئر مشیر زاہد بشیر نے اپنے اور اہلیہ کے کپٹرے بروقت تیار نہ کرنے پر غریب درزی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ۔



گورنر پنجاب کے سینئر مشیر زاہد بشیر نے ڈیفنس کے درزی شہزاد کو اپنے اور اہلیہ کے کپڑے سلوانے کے لیے دیے تھے۔ تاہم درزی کپڑے بروقت تیارنہ کر سکا جس پر زاہدبشیر نے درزی شہزاد کے خلاف ڈیفنس کے تھانہ میں امانت میں خیانت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرا دیا۔



گونر ہاؤس کی جانب سے پولیس پر دباؤ ہے کہ فوری طور پر درزی کو گرفتار کیا جائے۔ پولیس کے مطابق درزی شہزاد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تاہم درزی بشیر نے رات گئے قبل ازگرفتاری ضمانت کرالی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.