تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:9

گجرات: شقی القلب شخص نے اپنا ہی گھر اجاڑ دیا

اے آر وائی - گجرات: گجرات کے شقی القب ارشد نے اپنی بیوی، دوبیٹیوں اور نواسی کو فائرنگ کرکے بےدردی سے قتل کردیا ۔ گجرات محلہ کالرہ کلاں میں دبئی سے واپس آنے والے ارشد نے گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کر کے اپنی بیوی نسیم اختر، بیٹی آمنہ، شادی شدہ بیٹی فاخرہ اور اس کی دو سالہ بیٹی کو بے دردی سے قتل کردیا جبکہ ملزم اسلحہ سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔



پولیس کے مطابق ملزم نے اس وقت اپنے گھر والوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جب اس کی مقتولہ بیوی محفل میلاد میں شرکت کرکے گھر لوٹی تھی ایک ہی خاندان کی چار عورتوں کے قتل کی بہمانہ واردات کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ قتل کی اس واردات سے قبل بچ جانے والا بیٹا اپنے قریبی رشتہ دار کے ہمراہ گھر سے باہر تھا جبکہ اس کی ایک بہن بھی گھر میں موجود نہیں تھی جبکہ پولیس تھانہ لاری اڈا نے بیٹے آصف محمود کی رپورٹ پر والد ارشد سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.