5 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:18
اے آر وائی کی کوشش سے بچھڑا بیٹا ماں سے مل گیا
اے آر وائی - کراچی: اے آر وائی نیوز نے بچھڑا شخص خاندان سے ملادیا، بہن نے لندن میں گداگری پر رپورٹ دیکھ کراچی میں ماں کو اطلاع دی۔ جس کے بعد اہلخانہ اور اے آروائی نیوز کی کوششوں سے بچھڑا بیٹا ماں کو مل گیا۔
گذشتہ روز اے آروائی نیوز نے گداگری کے حوالے سے ایک پیکچ چلایاتھا۔ جس میں ایک شخص رضوان کو دکھایا گیا تھا۔ پیکج کو دیکھ کر لندن میں موجود رضوان کی بہن نے کراچی میں اپنے اہلخانہ کواطلاع دی۔
جسکے بعد اہلخانہ اور اے آروائی کی کوشش سے بچھڑا شخص اپنے اہلخانہ سے مل گیا۔ رضوان کی والدہ کا کہنا ہے کہ انکے بیٹے کا ملنا معجزہ سے کم نہیں ہے۔ یہ سب دعاوں او ر اے آروائی کی کوششوں کا نتیجہ ہے جو ان کابیٹا رضوان انھیں مل گیا۔