تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:15

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی : کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ بلدیہ ٹاؤن میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے یں ایک شخص کے فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ شروع ہوگئی جس سے سب انسپکٹر سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے جس میں سے ایک زخمی دوران علاج ہلاک ہوگیاجبکہ علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ۔



شارع فیصل کے علاقے اولڈ اقبال آباد میں کار پر فائرنگ سے ٹونی نامی شخص ہلاک ہوگیا ۔ ملیر کے علاقے کھوکھراپار میں مچھلی فروش کو موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ۔ کے ایف سی ورکشاپ کے قریب ایک شخص کی لاش برآمدہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.