5 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:34
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے آج اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا
اے آر وائی - کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اعلیٰ سطح کا اجلاس آج طلب کرلیا، جس میں کمشنری نظام کا جائزہ لینے کیلئے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اس اجلاس میں موجودہ کمشنری نظام کی کارکردگی اور مزید بہتری کیلئے غور کیا جائے گا۔ جس میں سینئر وزیر پیر مظر الحق، وزیر داخلہ منظور وسان، ایاز سومرو، آغا سراج درانی، مراد علی شاہ ، چیف سیکریٹری ، آئی جی سندھ اور صوبے بھر کے ڈی آئی جیز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔