5 اگست 2011
وقت اشاعت: 22:2
کمشنری نظام میں ترامیم ہوسکتی ہیں، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا
اے آر وائی - کراچی : سندھ کے سینئر وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ کمشنری نظام میں ترامیم ہوسکتی ہیں۔ بلدیاتی اور کمشنری نظام کے متعلق شرائط متحدہ قومی موومنٹ کا حق ہے۔
وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ فیصلہ کرے گی جو صوبے کے عوام کے بہتر مفاد میں ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی کی صورتحال پر حکومت ضروی سمجھے گی تو فوج بلائے گی۔ کراچی میں قیام امن کے لئے پیرا ملٹری فورسز موجود ہیں۔