7 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:31
کشمور: قبائیلی جھگڑوں میں چار افراد ہلاک
اے آر وائی - کشمور: کشمور میں قبائیلی جھگڑوں میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ کشمور کے گاؤں محبوب سولنگی پر کوش قبیلے کے بیس سے زائد افراد نے جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔
دوسرے واقعہ میں کندھ کوٹ کے قریب گاؤں پالوان بنگوار میں بنگوار قبیلے کے درمیان پرانے تنازعے پر جھگڑ ا ہوگیا جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔