7 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:31
فیصل آباد میں بھٹہ مالکان اور مزدوروں کا احتجاج جاری
اے آر وائی - فیصل آباد: اینٹوں اور کوئلے پر سیلز ٹیکس کے خلاف فیصل آباد میں بھٹہ مالکان اور مزدوروں کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔
بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کی زیر قیادت بھٹہ مالکان اور مزدوروں نے جیل روڈ پر سیلز ٹیکس دفاتر کے سامنے مظاہرہ کیا اور سڑک بلاک کردی ۔
مظاہرین نے مطالبات پر مبنی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر بھٹہ مالکان نے کلکٹر سیلز ٹیکس سے مذاکرات کئے اور سیلز ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ بھٹہ مالکان نے اعلان کیا کہ سیلز ٹیکس کے مکمل خاتمے تک وہ ہر ہفتہ کے روز فیصل آباد کی کسی شاہراہ پر احتجاج کریں گے