7 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:31
اڈیالہ جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدی،دم گھٹنے سے 9 بے ہوش
اے آر وائی - راولپنڈی: راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی تعداد گنجائش سے تین گنا بڑھ گئی ہے جس کے باعث گرمی اور دم گھٹنے سے نو قیدی بے ہوش ہو گئے ۔
جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی گنجائش کی حد دو ہزار ہے جبکہ اس وقت قیدیوں کی تعداد چھہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جس کے باعث جیل میں پینے کی پانی کی شدید قلت کے ساتھ ساتھ قیدیوں کو طبی امداد اور خوراک کی کمی کا بھی سامنا ہے۔
قیدیوں میں مختلف امراض بھی پھیل رہے ہیں ۔ جن میں ہیپیٹائٹس سی، ٹی بی اور گردے کے امراض شامل ہیں ۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ با اثر اور سیاسی پشت پناہی رکھنے والے قیدیوں کو بغیر کسی وجہ کے جیل کے اسپتال میں رکھا جا رہا ہے جبکہ عام قیدی بنیادی طبی سہولیات سے محروم ہیں۔