7 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:31
سرفرازشاہ کو دس منٹ میں اسپتال پہنچایا،ایدھی ڈرائیور
اے آر وائی - کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سرفراز شاہ قتل کیس میں وکلاء صفائی نے اپنے گواہان کے بیانات قلم بند کرادیئے. حتمی دلائل پیر کے روز دیئے جائینگے۔
ہفتے کے روز عدالت میں وکلاء صفائی کی جانب سے ایمبولینس ڈرائیور محمد سلیم نے اپنا بیان قلم بند کرادیا ۔ محمد سلیم نے عدالت کو بتایا کہ میں جب بے نظیر بھٹو پارک پہنچاتو سرفراز زخمی حالت میں پڑاتھا جسے جائے وقوعہ سے جناح اسپتال تک دس منٹ میں پہنچایا اور اس کے ہمراہ دو رینجرز اہلکار بھی تھے ۔