تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:31

ملتان اور ڈی جی خان میں ہزاروں طلباء کا مستقبل داو پر لگ گیا

اے آر وائی - ملتان : ملتان اور ڈی جی خان تعلیمی بورڈ میں میٹرک کے نتائج میں بڑے پیمانے پر غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے سبب ہزاروں طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔



تعلیمی بورڈ ملتان میں آن لائن سسٹم میں خرابی اور بورڈ اہلکاروں کی نااہلی کے باعث، میٹرک کے نتائج نہ صرف تاخیر کا شکار ہوئے بلکہ نتیجہ آنے کے بعد سینکڑوں طلباء کے نتائج میں غلطیاں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈی جی خان تعلیمی بورڈ میں گیارہ ہزار طلباء کے نتائج میں غلطیاں ہیں اور نتائج روک لئے گئے ہیں اور ہزاروں طلبا کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔جس کی وجہ سے تین روز تین سو ری چیکنگ کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں اور ابھی ری چیکنگ کی معیاد میں گیارہ دن باقی ہیں۔



سینکڑوں طلباء تعلیمی بورڈ ملتان میں پیپر دوباری چیک کرانے کی درخواستیں دائر رہے ہیں اور چیئرمین بورڈ ملتان گزشتہ دو روز سے بورڈ آفس ہی نہیں آئے بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ لاہور میٹنگ میں ہیں۔ دوسری جانب طلباء کے والدین نے حکومت پنجاب سے مطابلہ کیا ہے کہ ان کے بچوں کا مستقبل محفوظ بنایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.