7 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:31
سانگھڑ : بھائی نے بہن اور اس کے مبینہ آشنا کو قتل کر دیا
اے آر وائی - سانگھڑ : سرہاری تھانے کی حدود میں گوٹھ بالو مگسی میں ملزم حسین مگسی نے اپنی بیس سالہ بہن وزیراں مگسی اور اسکے مبینہ آشنا احسان عمرانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
سرہاری تھانے کی حدود میں گوٹھ بالو مگسی میں ملزم حسین مگسی نے اپنی بیس سالہ بہن وزیراں مگسی اور اسکے مبینہ آشنا احسان عمرانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اورخود کو آلہ قتل سمیت پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم نے بتایا کہ اس نے اپنی بہن اور اس کے آشنا کو کاروکاری کے الزام کے تحت قتل کیا ہے پولیس نے واقعہ کے کئی گھنٹے بعد نعشوں کو شہداد پور اسپتال منتقل کیا جہاں آٹھ گھنٹے بعد بھی پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا۔