7 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:31
کراچی:پر تشدد واقعات کی نئی لہرمیں مزید نو افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی: کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات کی نئی لہرمیں مزید نو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعات کے مطابق اورنگی ٹاون فرنٹیئر موڑ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک مزدا پر فائرنگ کردی جس سے ایک چودہ سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا، قصبہ موڑ ملنگ ہوٹل کے قریب یکے بعد دیگر ے فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوئے اور متعدد زخمی ہوئے جنھیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے مختلف نجی اور سرکاری اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
قبل ازیں ملیر جعفر طیار اور ملیر بکرا پیڑی کے علاقوں میں فائرنگ سے عاقل اورمسلم نامی افراد جاں بحق ہوگئے، لیاری میراں ناکہ اور نارتھ ناظم سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ آئی آئی چندریگر روڈ پر فائرنگ کے واقعہ میں بینک ملازم جاں بحق ہوگیا تھا۔