7 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:31
کراچی، عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہوگئی
اے آر وائی - کراچی : کراچی میں لیاری کے علاقے موسی لین میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید چارافراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔ جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد اٹھائیس ہوگئی ہے ۔
امدادی ٹیموں کے مطابق گرنے والی عمارت کے پچاس فیصد ملبے کو ہٹالیا گیاہے۔ملبہ ہٹانے کےکام میں بھاری مشینری استعمال کی جارہی ہے ۔ آرمی انجینئرنگ کور سمیت دیگرامدادی ادارے ملبہ ہٹانےکے کام میں حصہ لےرہے ہیں ۔
مقامی افراد کاکہناہےکہ اب بھی بیس سے زائد افرادملبے تلے دبے ہوئے ہیں ۔دوسری جانب متاثرہ عمارت کے قریب تین عمارتوں کو بھی مخدوش حالت کی وجہ سے خالی کرا لیا گیا ہے ۔