7 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:31
کراچی : اورنگی ٹائون میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریش
اے آر وائی - کراچی : کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں شر پسندوں کے خلاف پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپرشن کرکے بیس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق علاقے میں حالات خراب ہونے پر رات گئے آپریشن کیا گیا اس دوان بیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جن سے تفتیش کی جارہی ہیں۔ شر پسندوں کے خلاف آپریشن کے بعد علاقہ مکین احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور پیر آباد تھانے کے اہلکاروں سے مشتعل افراد نے اسلحہ چھین لیا، جسے بعد میں واپس کردیا گیا۔
پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو علاقے میں تعینات کردیا گیا ہے۔ فورسز کا کہنا ہے کہ آپریشن جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کیا جارہا ہے ۔علاقہ مکین خوفزدہ نہ ہوں۔