تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:31

فیصل آباد : سابق ایس ایچ او ڈجکوٹ عبدالرزاق قتل

اے آر وائی - فیصل آباد : سابق ایس ایچ او ڈجکوٹ عبدالرزاق گجر کو نامعلوم افراد نے قتل کرنے کے بعد گاڑی سمیت جلا دیا گیا ،عبدالرزاق گجر کو دو روز قبل بد عنوانی کے الزام میں معطل کیا گیا تھا ۔



نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق عبدالرزاق گجر سحری کے بعد سمندری سے فیصل آباد آ رہے تھے کہ سیال گڑھ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے انہیں ہلاک کر دیا ، بعدازاں ان کی گاڑی کو بھی آ گ لگا دی گئی جس کے نتیجے میں عبدالرزاق کی لاش بھی جل گئی ۔



پولیس کے مطابق گاڑی سے سرکاری رائفل بھی برآمد ہوئی ہے ۔فوری طور پر قتل کی کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے تاہم شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عبدالرزاق جب ایس ایچ او تھے تو انہوں نے کئی نامی گرامی مجرموں کو گرفتار کیا تھا اور ان کا قتل اسی کا ردعمل ہو سکتا ہے ۔عبدالرزاق کے بارے میں مزید معلوم ہوا ہے کہ انہیں دو روز قبل ہی بدعنوانی کی شکایات کے بعد ایس ایچ او کے عہدے سے معطل کیا گیا تھا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.