7 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:21
ایس ایچ اوکوبیوی اوربیٹےنےقتل کیا،ذاتی محافظ کاانکشاف
اے آر وائی - فیصل آباد : سمندری میں جلائے جانے والے ایس ایچ او تھانہ ڈجکوٹ انسپیکٹر عبدالرزاق گجر کےذاتی محافظ نےانکشاف کیاہے کہ ایس ایچ او کو اس کی بیوی اور بیٹے نے قتل کرنےکےبعد جلا دیا۔
اس انکشاف کے بعد پولیس نے ماں بیٹے کو گرفتار کر کے ان سے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ تھانہ صدر سمندری کے علاقے دیال پور میں آج صبح انسپکٹر عبدالرزاق گجر کو اس کی اپنی ہی کار میں جلائے جانے والا اندوہناک واقعہ پولیس کے لئے ایک معمہ بن گیا تھا اور علاقے کے جرائم پیشہ عناصر پر اس قتل کا شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔
پولیس نے متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ بھی شروع کر دی تھی لیکن اے آر وائی نیوز کی طرف سے اس حوالے سے بریکنگ نیوز دینے اور مقتول عبدالرزاق گجر کے ذاتی گن مین محمد اعجاز کے انکشافات کے بعد صورت حال یکسر تبدیل ہو گئی ۔ پولیس حکام نے اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے فوری بعد مقتول کی مطلقہ نسیم بی بی اور بیٹے علی رضا کو گرفتار لیا ۔