تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:56

کراچی:شرپسندوں کے خلاف سرچ آپریشن،57 افراد گرفتار

اے آر وائی - کراچی : محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کراچی میں شرپسندوں کیخلاف فوری کارروائی کے احکامات جاری ہونے کے بعد پولیس نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں آپریشن کرکے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ۔



آپریشن کے دوران لانڈھی 89اور ملیر جعفر طیار سے دس افراد کو پکڑا گیا جبکہ سرجانی ٹاؤن میں سات ،سہراب گوٹھ کے مختلف علاقوں ایوب گوٹھ اور لاسی گوٹھ سے پندرہ اور گلستان جوہر کے علاقے میں واقع رابعہ سٹی اور فراز کمپلیکس سے پچیس افراد کو حراست میں لیا گیا۔



گذشتہ روز گلستان جوہر کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد پولیس نے رات گئے علاقے کا محاصرہ کرکے آپریشن کیا۔ اس دوران بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.